درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادری ؒ کے سالانہ چار روزہ عرس تقاریب کا انعقاد _ ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت

محفل سماع میں مہمان خصوصی رکن اسمبلی یاقوت پورہ حیدر آباد جناب سید احمد پاشاہ قادری زرین کلاہ معتمد عمومی مجلس' حضرت شاہ محمد عبدالحکیم صدیقی ملتانی پاشاہ مقتدری سجادہ نشین بارگاہ مرقد عشاق حیدر آباد' مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری المعروف حقانی پاشاہ حیدر آباد کی شرکت

نارائن پیٹ ( محمد صادق چاند )نارائن پیٹ ضلع مستقر پر واقع درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادری ؒ کے سالانہ چار روزہ عرس تقاریب کا عقیدت واحترام کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں ریاست تلنگانہ کے علاوہ پڑوسی ریاست آندھراپردیش’ کرناٹک’ مہاراشٹر ودیگر مقامات سے بلالحاظ مذہب و ملت ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ عرس تقاریب کا آغاز جلوس پرچم قادریہ سے ہوا تھا جو کل رات دیر گئے محفل سماع کے بعد سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا ؒ کی دعائے نیم شبی پر اختتام پذیر ہوا۔ رسم صندل مالی سجادہ نشین سید شاہ محمد غیاث الدین قادری نے انجام دی۔ عرس شریف کے موقع پر منعقدہ جلسہ فیضان اولیاء سے خطاب کرتے ہوئے مفتی مولانا حافظ و قاری ابو بکر ثقافی باگلکوٹ نے اولیاء اللہ کی سیرت وعظمت کے مختلف گوشوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اور کہا کہ اللہ تبارک وتعالی جس بندے سے محبت کرتا ہے ساری مخلوق کے دلوں میں اپنے اس محبوب بندے کی محبت ڈالتا ہے یہی وجہ ہے کہ اولیاء اللہ کے آستانے آج بھی مرجع خلائق ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ انکی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ان سے اٹوٹ وابستگی کا ثبوت پیش کریں۔

 

اس قبل مولانا شفاعت علی نظامی’ مولانا فاروق بن مخاشن’ حافظ محمد مصطفی قادری جانشین سجادہ بارگاہ تقی باباؒ نے بھی جلسہ فیضان اولیاء و محفل زیارت سے خطاب کیا۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد فخرالدین امام جامع مسجد کی قرآت کلام پاک سے ہوا۔ عرس شریف کے اختتام پر محفل سماع کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ جس میں بادشاہ قادری قوال( ممبئی) اور اختر امجد علی قوال ( جئے پور) نے نعتیہ و منقبتہ کلام سنایا۔

 

محفل سماع میں مہمان خصوصی رکن اسمبلی یاقوت پورہ حیدر آباد جناب سید احمد پاشاہ قادری زرین کلاہ معتمد عمومی مجلس’ حضرت شاہ محمد عبدالحکیم صدیقی ملتانی پاشاہ مقتدری سجادہ نشین بارگاہ مرقد عشاق حیدر آباد’ مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری المعروف حقانی پاشاہ حیدر آباد’ مولانا ڈاکٹر شاہ محمد غیاث پاشاہ قادری سجادہ نشین آستانہ برہنہ بادشاہ محبوب نگر’ سید محسن احمد قادری سجادہ نشین بارگاہ دادے شاہ پیرؒ’ چیرمین بلدیہ گندے چندرکانت’ اے ای محمد رفیع’ سی آئی’ ایس آئی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ سجادہ نشین و درگاہ کمیٹی کی جانب سے مہمان خصوصی کی گلپوشی کی گی۔ درگاہ کمیٹی کے معتمدین جناب محمد نواز موسی و فرزاندان’ محمد رفیق چاند و برادران ودیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ عرس کے موقع پر تمام تقریبات کی نظامت حافظ چاند پاشاہ لکچرر نے انجام دی۔ 4 روزہ عرس تقاریب کا کل رات نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ اختتام عمل میں آیا۔عرس شریف کے دوران نارائن پیٹ مستقر کے مختلف محلہ جات میں مقامی نوجوانوں کی جانب سے طعام کا نظم کیا گیا اور جلوس غلاف مبارک بھی نکالے گئے۔ عرس تقاریب کل اختتام عمل میں آیا۔