تلنگانہ

یوم انضمام تلنگانہ کی تقریب سرکاری طور پر منانے کا امکان _ ہفتہ کو منعقد تلنگانہ کابینہ کے اجلاس میں لیا جا سکتا ہے فیصلہ؟

حیدرآباد _ 2 ستمبر ( اردولیکس) ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو 17 ستمبر کو یوم انضمام تلنگانہ کی تقریب کو سرکاری طور پر منانے کا منصوبہ رکھتے ہیں اس سلسلے میں کل ہفتہ کو منعقد ہونے والی کابینہ کے اجلاس میں وزراء سے مشاورت کے بعد چیف منسٹر چندرشیکھرراو اس کا اعلان کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے بی جے پی 17 ستمبر کو سرکاری طور پر یوم آزادی تلنگانہ کی تقریب منانے کا مطالبہ کرتے آرہی ہے لیکن چیف منسٹر چندرشیکھرراو اس مطالبہ کو کئی بار مسترد کردیا۔لیکن حالیہ دنوں سے تلنگانہ میں بی جے پی کی سرگرمیوں میں اضافہ کے پیش نظر چیف منسٹر بی جے پی قائدین کو خاموش کرنے کی حکمت عملی کے تحت یوم آزادی تلنگانہ کی تقریب کو سرکاری سطح پر منانے کا منصوبہ بنایا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button