جنرل نیوز

عادل آباد میں رکن اسمبلی جوگورامنا کے ہاتھوں جم کا افتتاح

عادل آباد_ 19 دسمبر ( اردو لیکس) سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے کہا کے ہر فرد کو ورزش کرنا چاہیے۔جس سے صحت مند اور تندرست رہ سکتے ہیں وہ آج شہر مستقر کے محلہ بھکتاپور میں مجلس کے نمائندہ کو آپشن ممبر محمد روہیت کی او ٹو (O2 Jym) جم کا افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔اس افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے نائب صدرنشین بلدیہ ظہیر رمضانی، مجلسی کونسلر شیخ نذیر احمد، اعتماد اسٹاف رپورٹر شاہد احمد توکل،ٹی آر ایس پارٹی سینئر قائد محمد یونس اکبانی،محمد ظہور احمد،ٹاون جنرل سیکریٹری محمد اشرف علی،ٹی آر ایس کو آپشن ممبر محمد اعجاز احمد،نمائندہ مجلسی کونسلر ظفر احمد،ٹی آر ایس کونسلرس بنڈاری ستیش،پرکاش،سی ڈبلیو سی ممبر ایڈوکیٹ سمیر اللہ خان نے شرکت کی۔مہمانوں کا استقبال محمد نوید اور نثار احمد نے کیا۔اس تقریب میں شہر کی معزیز شخصیتوں ایس ایی فیاض ہاشمی، مجلسی کونسلر شاہ نواز الرحمٰن،مجلس کے اراکین سید پرویز،نعمت اللہ،مدثر شاہ،محمد اشفاق کے علاوہ انور احمد، محمد مسعود موجود تھے۔اس موقع پر محمد روہیت نے مہمانوں کو شال اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button