جماعت اسلامی راجندر نگر کے جلسہ سیرت النبی صلعم سے حافظ محمد رشاد الدین , ناظم شہرو دیگر علماء کرام کے خطابات

انسانیت پر محسن انسانیت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ناقابل فراموش احسانات

 

انسانیت پر محسن انسانیت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ناقابل فراموش احسانات ہیں مواخات کا نظام قائم کرنا،دعوت ہجرت اور جہاد کی حکمت عملی سے بہت قلیل کم عرصے میں اسلام کو فروغ ملا۔انسانیت پر نبی عربی کے بے شمار احسانات ہیں۔ان خیالات کا اظہار حافظ محمد رشاد الدین صاحب ناظم شہر جماعت اسلامی گریٹر حیدر آباد نے کیا۔راجندر نگر حیدر آباد جماعت اسلامی کی جانب سے مسجد الفلاح پلر نمبر دو سو میں منعقدہ جلسہ سیرت النبی صلعم سے خطاب میں مولانا اعجاز محی الدین وسیم صاحب خطیب و صدر مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم نے کہا کہ حضور اکرم صلعم کی حکمت عملی سے تیئیس سال میں اسلام پوری دنیا میں پھیلتا گیا، پیارے نبی صلعم نے ہرشعبے میں امت کی رہنمائی کا انتظام کیا اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی ایسی جماعت تیار کی جو اسلام کی شمع کو روشن کرتے ہوئے انقلابات برپا کرتے رہے،موصوف نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسلام غالب ہونے کے لئے آیا مغلوب ہونے نہیں۔اس جلسہ کی ابتداء میں جناب وقار احمد امیر مقامی جماعت اسلامی راجندر نگر نے افتتاحی خطاب کیا اور جماعت کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور راجندر نگر، سن سٹی اور دیگر علاقوں میں جماعت اسلامی کے پروگراموں کی تفصیل بتائی۔مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں کی بھی کثیر تعداد جلسہ میں موجود تھی۔ایس آء او اور جی آئی او کے کارکنوں نے انتظامات میں بھر پور تعاون کیا۔