جنرل نیوز

کریم نگر جمعیت علماء(ارشد مدنی ) کا انتخابی اجلاس _ جدید کمیٹی کا اعلان

کریم نگر۔16 نومبر بروز منگل بعد نماز ظہر مدرسہ احسن العلوم مکرم پورہ میں جمعیت علماء کی انتخابی نشست منعقد ھوئی جس میں ریاستی جنرل سیکرٹری مفتی محمود زبیر صاحب بحیثیت مبصر شرکت فرما کر جمعیت کی جدید منتخب کمیٹی کا اعلان کیا۔ضلعی صدر مفتی محمد اعتماد الحق قاسمی نائب صدور۔مولانا کاظم الحسنی۔حافظ ضیاء اللہ خان۔قاضی احمد منقبت شاہ خان۔سکریٹری۔مولانا خواجہ فرقان الدین قاسمی۔جوائنٹ سیکرٹری۔مفتی کلیم الدین حافظ صادق علی احمد حافظ محمد وسیم الدین۔خازن حافظ محمد معظم حسین فیضی۔معاون خازن حافظ سید وصی الدین۔نشرواشاعت۔محمد مشتاق احمد۔امتیاز احمد خان مشیران۔شیخ محمود۔شیخ حبیب الرحمن۔محمد موسی خان۔منتخب ہوئے اس موقع پر مفتی محمود زبیر صاحب نے جمعیت کا تفصیلی تعارف کرواتے ہوئے مختلف ادوار میں جمعیت کے کارناموں کو اجاگر کرتے ہوئے کارکردگی پیش کی۔ملکی صدر مولانا سید ارشد مدنی صاحب کی ملکی ملی خدمات کو پیش کیا مفتی اعتماد الحق قاسمی نے تمام مہمانان اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا

متعلقہ خبریں

Back to top button