ایجوکیشن

ایلائٹ اسکول کے طلباء کے لیے ملٹی پرپز سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد

کے جی تا تیسری جماعت کے طلباء وطالبات نے بہترین ماڈلس پیش کئے

حیدرآباد: ایلائٹ اسکول (Elite School)،پرانی حویلی حیدرآباد میں پرائمری جماعت کے طلباء کے لیے ملٹی پرپز سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں طلباء وطالبات نے مختلف ماڈلس کے ذریعہ سائنسی تجربات کو پیش کیا۔ اس نمائش میں بچوں نےاساتذہ اور سرپرستوں کی مدد سے بہترین تخلیقی صلاحیتوں کا نمونہ پیش کیا۔طلبہ نے قدرتی وسائل،انسانی اعضاء کے کام کاج، پیڑ پودوں کی نشونما ان سب کو ماڈلس کے ذریعہ بہترین انداز میں ناظرین کو سمجھانے کی کوشش کی۔ پرنسپل ایلائٹ اسکول محترمہ اختربیگم صاحبہ نے کہا کہ اس طرح کی نمائنش اسکول میں ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔ جس کا مقصد یہ ہے کہ طلباء سائنسی وثقافتی علم کو آسانی سے سمجھ سکیں اور سمجھانے کے بھی قابل بنیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سے طلباء کو گروپس کی شکل میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر سیکھنے کا موقع بھی فراہم ہوتا ہے اور طلباء کی اختراعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ اولیاء طلباء نے بھی اس نمائش کا مشاہدہ کیا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور اسکول انتظامیہ کو مبارک باد دی۔اس موقع پر اسکول کے اساتذہ نے بھی والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس طرح کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے حوصلہ افزائی کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button