کریم نگر میں جشن میلادالنبی _ مختلف علاقوں میں میلاد جلوس

کریم نگر _ کریم نگر شہر میں جشن میلادالنبی ؐ کا کافی جوش وخروش دیکھا گیا ۔گذشتہ دو سال سے کورونا وبا کی وجہ سے عید میلادالنبیؐ بڑے پیمانہ پر نہیں منائی جاسکی تاہم اس مرتبہ عید میلادالنبیؐ کی دھوم دیکھی جارہی ہے شہر کے کئی مقامات بشمول حسینی پورہ میں میلاد جلوس نکالے گئے۔جس میں نوجوان بچے بھی شامل تھے مختلف علاقوں کے میلاد جلوس گیتا بھون چوراہے پر پہنچے ۔شہرکے مختلف مقامات پر سبز پرچم لگائے گئے ۔لوگ اپنی دکانات کے ساتھ ساتھ گلیوں کو بھی سجارہے ہیں اور کئی مقامات پر محافل عید میلادالنبیؐ کا بھی اہتمام کیاگیا ۔