متفرق خبریں

جناب محمد محمود علی کمشنر ملت اسلامیہ جگتیال مقرر _ مسلم سنٹرل کمیٹی جگتیال کی مجلس مشاورت کا اعلان

جگتیال _ 24 جنوری ( اردو لیکس) مسلم سنٹرل کمیٹی جگتیال کی مجلس مشاورت نے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرتے ہوئے الیکشن کمشنر ملت اسلامیہ جگتیال جناب عبدالرفیق کے استعفی کے بعد نئے کمشنر ملت اسلامیہ جگتیال کی حیثیت سے جناب محمد محمود علی کی تقرری کو منظوری دی ہے

واضح رہے کہ عبدالرفیق صاحب الیکشن کمشنر ملت اسلامیہ جگتیال نے مورخہ 22_01_2022 کو الیکشن کمشنر کے عہدہ سے کچھ اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفی پیش کردیا ہے _ جس کی وجہ سے جناب محمد محمود علی صاحب ولد محمد جعفر علی صاحب (مرحوم) محلہ قادضی پورہ کو بحیثیت الیکشن کمیشنر ملت اسلامیہ تقرر کیا گیا ہے_ الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے مجلس مشاورت یعنی صدور مساجد اور ایکز کیٹو ممبرس کی رائے لی گئی گی_ اور اور سب کے متفقہ فیصلے اور کثرت رائے کی وجہ سے محمد محمود علی صاحب کو الیکشن کمشنر ملت اسلامیہ جگتیال کے عہدے پر تقرر کیا گیا ہے _مجلس مشاورت نے اعلان کیا ہے کہ  24/جنوری سے نئے کمشنر کی تقرری عمل میں آئی ہے ہے مجلس مشاورت نے جناب محمد محمودعلی صاحب سے خواہش کی ہے کہ کہ وہ فوری اپنے عہدے کا کا جائزہ عبدالرفیق صاحب سے حاصل کرلیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button