اسپشل اسٹوری

اور جب انٹرمیڈیٹ کا ایک لڑکا امتحان ہال میں لڑکیوں کو دیکھ کر بے ہوش ہوگیا

پٹنہ _ 2 ،فروری ( اردولیکس) انٹرمیڈیٹ کا ایک طالب علم جو امتحان لکھنے گیا تھا وہاں لڑکیوں کو دیکھ کر بے ہوش ہو گیا۔ یہ عجیب  وغریب واقعہ چہارشنبہ کو بہار کے نالندہ ضلع میں پیش آیا۔ 17 سالہ طالب علم منیش شنکر پرساد علامہ اقبال کالج میں انٹر کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ شیڈول کے مطابق چہارشنبہ کو ریاضی کا امتحان تھا ۔ منیش کو اس کے والد سچیدانند پرساد امتحان گاہ لے گئے۔

 

جب امتحان کا وقت ہو رہا تھا تو منیش امتحان ہال میں چلا گیا۔ تاہم وہاں موجود تمام لڑکیوں کو دیکھ کر وہ اچانک ہوش کھو بیٹھا۔ اسکول انتظامیہ نے دیکھا اور فوری طور پر منیش کو علاج کے لیے مقامی ہاسپٹل پہنچایا۔ اس کے والد سچیدانند پرساد نے بتایا کہ اس امتحان ہال میں 500 لڑکیاں تھیں اور شنکر پرساد ان میں تنہا لڑکا تھا اور لڑکیوں کو دیکھ کر گر گیا۔اور بے ہوش ہو گیا۔منیش کے علاج کے بعد چند گھنٹوں میں  اسے گھر بھیج دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button