اوٹکور میں ایس آٸی او کی جانب سے مسلم طلبہ و نوجوانوں میں اسلامی تعلیمات پر ایک روزہ تربیتی کیمپ

اوٹکور : اسٹوڈینٹس اسلامک آرگنائزیشن کی جانب سے مسلم طلبہ و نوجوانوں میں دینی شعور بیدار کرنے اور اسلامی تعلیمات کی بیداری کو لیکر ایک روزہ تربیتی کیمپ اوٹکور منڈل کی جامع مسجد پنچ میں منعقد کیا گیا۔ جس میں ضلع ناراٸن پیٹ کے اور دیگر مقامات  کے مسلم طلبہ و نوجوانوں نے شرکت کی۔تربیتی کیمپ کا افتتاح حافظ محمد علی امامی گنڈمال کی تلاوت قرآن سے ہوا۔حافظ محمد افتخار صدر ایس آٸی او ضلع ناراٸن پیٹ کی افتتاحی گفتگو کے بعد باقاعدہ پروگرام کا آغاز جامع مسجد پنچ کے خطیب و امام جناب مولانا نورالاسلام رحمانی صاحب نے سیرت النبیﷺ کے تعلق سے مکّی و مدنی زنگی کے مختلف پہلٶں پر سیر حاصل گفتگو کی۔محمد اقبال صاحب ٹیچر نے بھی اسلامی عقائد وغیرہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پروگرام کے دوسرے سیشن میں محمد جاوید صاحب ٹیچر نے قرآن کا مختصر تعارف جبکہ برادر عبدالرشید نگری نے تحریک اسلامی اور ایس آٸی نامی لٹریچر کا خلاصہ پیش کیا۔

دوسرے سیشن کی اختتامی گفتگو سے قبل جامع مسجد پنچ کے خطیب و امام جناب مولانا نورالاسلام رحمانی صاحب نے اسٹوڈینٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کے قیام سے لیکر اغراض و مقاصد اور دستور کی تفہیم سے متعلق اہم نکات پر گفتگو فرماتے ہوۓ پروگرام میں موجود طلبہ و نوجوانوں سے تنظیم سے وابستگی کیلیۓ گذارش کی۔انہوں نے کہا کہ تنظیم ملک ہندوستان میں گذشتہ چالیس برسوں سے اپنے مشن ” الٰہی ہدایات کے مطابق سماج کی تشکيلِ نو کیلیۓ طلبہ و نوجوانوں کو تیار کرنے کا کام انجام دے رہی ہے جسکی وجہ سے مسلم نوجوانوں میں غیر معمولی تبدیلياں محسوس کی جارہی ہیں۔کیمپ کا اختتام تنظیم کے ضلعی صدر برادر حافظ محمد افتخار صاحب کی اختتامی گفتگو اور دعا کے ساتھ کیا گیا۔اس موقع پر تنظیم کے مقامی صدر حافظ عبدالقیوم, محمد سہیل گنتہ, عبدلقیوم کرنول, محمد آصف, عرفات, اسعداللّٰه , امان اللّٰه وغیرہ موجود تھے۔