اوٹکور میں ایس آئی او کا یوم تاسیس پروگرام

 

اوٹکور :(اردو لیکس۔محمد وسیم) ایس آٸی او اوٹکور کی جانب سے آج 19 اکٹوبر کو یوم تاسیس پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ایس آٸی او کا قیام 19 اکٹوبر 1982 میں ہوا جس کو 39 سال مکمل ہونے پر ایس آٸی او دفتر پر پرچم کشاٸی کی گٸی ضلع صدر ایس آٸی او ناراٸن پیٹ حافظ افتخار نے پرچم کشاٸی کا کام انجام دیا۔اس پرچم کشاٸی کے بعد ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کی صدارت امیر مقامی منصور علی صاحب نے کی۔اس پروگرام میں ایس آٸی او کے سابق ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں محمد اسماعیل صاحب،جاوید امرچنتہ،کاظم حسین صاحب،محمد منظور احمد صاحب،محمد مشتاق،امتیاز نگری،عبدالرشید نگری،جاوید عبداللہ،نورالاسلام رحمانی تھے۔افتتاحی کلمات یونٹ صدر حافظ عبدالقیوم نے ادا کٸے اور اختتامی کلمات ضلع صدر ایس آٸی او حافظ افتخار نے اداکٸے۔اس پروگرام کی کارواٸی صدام حسین قریشی نے بہ حسن خوبی چلاٸی۔اس پروگرام میں جاوید قریشی،محمد سہیل،محمد آصف،عبدالقیوم،سرفراز و دیگر نوجوان شریک تھے۔