متفرق خبریں

اوٹکور میں ایس آئی او کے جدید انتخابات

*اوٹکور میں ایس آئی او کے جدید انتخابات*

 

 

اوٹکور : اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ( ایس آئی او ) شاخ اوٹکور کے میقات 2022 کے انتخابات ریاستی ذمہ داران جناب عظیم احمد خان اور جناب حسین شہباز کی زیر نگرانی عمل میں آئے۔ تمام ممبران کی متفقہ آراء سے اوٹکور یونٹ کے صدر کی حیثیت سے میقات 2022 کے لئے محمّد سہیل گنتہ کو اور سکریٹری کے لئے حافظ عبدالقیوم کو منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ تنظیم کی دوسری ذمہ داریوں کے لئے خازن کی حیثیت سے عبدالقیوم کرنول شعبہ دعوت کے لئے امان الّلہ آئی سی اے کے لئے اسد الدین، محمّد ناظم بنڈہ اور سمیر پاشاہ کو منتخب کیا گیا۔ یونٹ کے تمام ممبران اور ذمہ داران نے نو منتخبہ ذمہ داران کو مبارک باد دی اور دعاٶں سے نوازا۔جناب عظیم احمد خان ریاستی صدر کی اختتامی گفتگو اور دعاء کے ساتھ اس انتخابی نشست کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر حافظ محمد ارشد، محمد اکرم، محمد توصیف نگری، حافظ محمد افتخار، محمد زبیر، آدم عرفات، محمد آصف، توفیق کرنول، مجیب حسین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button