جنرل نیوز

جماعت اسلامی ہند شہر کریم نگر کا سمپوزیم برائے یوم انسانی حقوق ۔

جماعت اسلامی ہند شہر کریمنگر کا سمپوزیم برائے یوم انسانی حقوق 

 

کریم نگر کی جانب سے ایک عظیم الشان سمپوزیم برائے یوم انسانی حقوق بتاریخ 10 دسمبر بروز جمعہ بوقت شام 6:30 تا9:00 بجے بمقام فلم بھون کلیکٹریٹ روڈ کریم نگر میں منعقد کیا گیا ۔ اس سمپوزیم میں انسانی حقوق کی اہمیت اور ضرورت پر تفصیلی طور پر مختلف پہلوؤں سے روشنی ڈالی گئی۔ نیز موجودہ دور میں انسانی حقوق کی پامالی پر اظہار خیال کیا گیا ۔

 

اس پروگرام میں خصوصی مہمان عرفان محی الدین ممبر انسانی حقوق ریاست تلنگانہ اور اعزاز ی مہمانان جناب تلا سرینواس راؤ ( اے .سی. پی) پولیس ڈیپارٹمنٹ کریم نگر اور جناب غوث الرحمن صاحب سابقہ دعوہ نائب سیکرٹری جماعت اسلامی کو مدعو کیا گیا ۔ جبکہ مہمان مقررین، سمودرالا اجے ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ تلنگا نہ امبیڈکر یوجنا سنگم، ڈاکٹر David راجو کریم نگر کرسچن اسوسیشن، ایڈوکیٹ سلپا لا رمیش ہیومن رائٹ فورم جنرل سیکریٹری ضلع کریم نگر ،ایڈوکیٹ بی۔رگھونندن راؤ بار ایسوسیشن پریسیڈنٹ کریم نگر، جگبیر سنگھ خالصہ گرنتھی، اور مفتی غیاث الدین صاحب جمیعت العلماء ضلعی نائب صدر کریم نگر اور ایڈوکیٹ نشانی رام چندرم (بی۔ ایس۔پی )ڈسٹرکٹ پرسیڈنٹ شامل تھے اور اس کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی تمام مقررین نے بہت ہی اعلی سے اعلی انداز میں اس سمپوزیم میں اپنا حصہ ادا کیا

 

۔ اور جماعت اسلامی کے اس پروگرام کی پرزور ستائش کی۔ جناب غوث الرحمان صاحب نے اسلامی نقطہ نظر سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیش کردہ انسانی حقوق کو تفصیلی انداز میں پیش کیا اور موجودہ حالات میں اس کی اہمیت اور ضرورت کو واضح کیا۔ اس پروگرام میں شہر کریم نگر کے کے تینوں امرائے مقامی جناب نعیم الدین احمد صاحب جناب سید زبیر احمدصاحب جناب سید معین احمد صاحب موجود تھے۔ اس پروگرام کی اینکرنگ محمد عارف عرفان صاحب نے کی ۔ افتتاحی کلمات اور جماعت اسلامی کی کارکردگی کو سید معین صاحب امیر مقامی نے پیش کی جبکہ اختتامی کلمات جناب محمد خیر الدین صاحب ناظم ضلع نے پیش کیا۔ آخر میں جناب نعیم الدین احمد صاحب امیرمقامی کریم نگر سنٹرل نے تمام مہمانان اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button