اوٹکور میں جماعت اسلامی ہند کا تربیتی اجلاس

 

اوٹکور :(اردو لیکس۔محمد وسیم) زیر صدارت جناب خواجہ پاشاہ صاحب متحدہ ناظم ضلع محبوب نگر و جناب مجاہد صدیقی صاحب ناظم ضلع ناراٸن پیٹ کی زیر نگرانی میں جماعت اسلامی ہند کا تربیتی اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر خواجہ پاشاہ صاحب جماعت اسلامی کے وابستگان و کارکنان سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اسلام کے تبلیغ کے کام کریں۔اور اقامت دین کیلٸے جدوجہد کریں نمازوں کی پابندی کریں تاکہ اسلام کا سچا نمونہ بنیں۔جناب خواجہ پاشاہ صاحب ناظم ضلع نے جماعت اسلامی ہند حلقہ خواتین میں سلاٸی مشینوں کے سنٹر کا افتتاح اور کہا کہ یہ ایک خواتین میں خود مکتفی بنانے کیلٸے جماعت اسلامی کے تحت اس سنٹر کا قیام ایک نیک شگون کام ہے بھر پور استفادہ حاصل کرنے کی رہنماٸی کی۔جناب مجاہد صدیقی ناظم ناراٸن پیٹ نے افتتاحی کلمات پیش کٸے۔اس اجتماع عام میں شہ نشین پر امیر مقامی جماعت اسلامی محمد منصور علی صاحب نے بھی خطاب فرمایا۔اس موقع پر مستقر اوٹکور کے علاوہ مکتھل اور ناراٸن پیٹ،گنڈمال،جاجاپور کے علاوہ دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔مرد و خواتین حضرات کے علاوہ جی آٸی او ایس آٸی او کے ذمہ داران کی کثیر تعداد موجود تھی۔اجلاس کی کارواٸی جناب محمد جاوید امرچنتہ نے بہ حسن خوبی چلاٸی۔جناب خواجہ پاشاہ صاحب کے ناظم ضلع کے دعا پر اجتماع عام اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر احمد خان صاحب،ارشد فیصل،کاظم حسین صاحب صدر ضلع ایم پی جے ناراٸن پیٹ،منظور احمد صاحب، محمد نذیر صاحب،عبیدالرحمن کلوال،محمد مشتاق،محمد جاوید،عبدالسمیع کلوال،محمد شاہنواز،محمد اقبال گنتہ،عبدالخالق صاحب کلوال،عبدالرشید نگری،امتیاز نگری،عثمان صاحب نگری،عبدالخالق تاڑپتڑی،عبدالخالق قاضی،محمد مقبول کے علاوہ دیگر شریک تھے۔