ایس آٸی او اوٹکور یونٹ کی جانب سے تحریری مقابلے کا انعقاد

 

اوٹکور : (اردو لیکس۔محمد وسیم) حافظ عبدالقیوم مقامی صدر ایس آٸی او اوٹکور کی اطلاع کے بموجب مستقر اوٹکور پر ایس آٸی او کی جانب سے سیرت النبی ﷺ کے عنوان پر ایک تحریری مقابلہ کا انعقاد کیا جانے والا ہے۔ یہ تحریری مقابلہ 7 نومبر بروز اتوار کو دوپہر 2 بجے تا سہ پہر 4 بجے مدرسہ فیض الھدا میں منعقد ہوگا۔ اس تحریری مقابلے کی زیر نگرانی جماعت اسلامی ہند اوٹکور امیر مقامی منصور علی صاحب کریں گے۔ اس تحریری مقابلے میں جماعت نہم سے لیکر کوئی بھی خواہش مند افراد حصّہ لے سکتے ہیں تحریری مقابلےمیں طلبا وہ طالبات مرد و خواتین حضرات تحریری مقابلہ میں حصّہ لے سکتے ہیں عمر کی کوئی قید نہیں ہوگی۔ تحریری مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والے افراد کو انعام اوّل پانچ ہزار روپٸے (5000)
انعام دوّم تین ہزار روپٸے (3000) انعام سوّم پندرہ سوّ روپئے ( 1500 )نوازا جائے گا۔

 

اس کے علاوہ پانچ ترغیبی انعامات پانچ سو روپئے سے بھی نوازا جائے گا اس تحریری مقابلہ کی داخلہ فیس 30 روپئے ہوگی۔حصہ لینے والے افراد میں پڑھنے کیلئے سیرت کی کتاب بھی دی جائے گی۔خواہش مند افراد اپنا نام حافظ عبدالقیوم،حافظ محمد افتخار، عبدالرشید نگری کے پاس اپنا نام درج کرواکر اس تحریری مقابلے میں حصّہ لے سکتے ہیں۔ مدرسے کےطلبا و طالبات علماء و حفاظ اور جماعت کے ارکان وہ کارکنان ایس آٸی او اور جی آٸی او کے افراد اس تحریری مقابلہ میں حصّہ نہیں لے سکتے۔اس موقع پر ناراٸن پیٹ ضلع صدر ایس آٸی او حافظ محمّد افتخار نے کہا کہ یہ تحریری مقابلہ سیرت النبی ﷺ کے پیغام کو عام کرنے کی غرض سے منعقد کیا جا رہا ہے انہوں نے اوٹکور کے تمام افراد سے گزارش کی کہ وہ اس تحریر ی مقابلےمیں زیادہ سے زیادہ تعداد میں حصّہ لیکر اس مقابلے کو کامیاب بناٸیں۔