تلنگانہ

کھمم شہر میں مچھلی مارکیٹ اور شاپنگ کامپلکس منہدم کرنے کے خلاف کانگریس کا احتجاج

کھمم _ تلنگانہ کے  کھمم ضلع کانگریس صدر درگا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے لئے احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کی ذمداری ہے اور ہمارے ملک کے دستور نے ہمیں یہ حق دیا۔  درگا نے ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے نشہ میں حکمراں جماعت کانگریس قائدین پر بےجا مقدمات درج کررہی ہے

کھمم شہر کے ویرا روڈ پر واقع مٹن اور فش مارکیٹ اور شاپنگ کامپلیکس کو منہدم کر نے پر کھمم کانگریس کے سینئر قائد چھوٹے بابا نے احتجاج کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا احتجاج کر نا غلط ہے کھمم بلدیہ اور محکمہ مال کے عہدیداران اور محکمہ پولیس کے عہدیداران سے کچھ وقت دیںنے  کی گزارش کی گئی تھی لیکن اچانک منہدم کر نے سے یہاں کاروبار کرنے والے سڑک پر آگئے ۔ 40 سال سے یہاں کاروبار کرنے والے کہاں جائیں۔ جبکہ   یہ مسلہ کورٹ میں زیر التوا ہے۔  درگا نے مزید کہا کہ فش اور مٹن مارکیٹ اور شاپنگ کامپلیکس منہدم کر نے کی وجہ سے 800 خاندان بیروزگار ہو گئے ہیں

 

درگا نے پریس کانفرنس میں کھمم سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کھمم پولیس وزیر کے اشارے پر کام کر تے ہوئے کانگریس قائدین اور عوام پر بےجا مقدمات درج کر رہی ہے کانگریس قائدین ڈرنے والے نہیں ہے عوامی مسائل پر ہمیشہ احتجاج جاری رکھیں گے درگا نے کھمم کے ٹی آر قائدین کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ہے اور اس مسلہ کو پی سی سی کے علم میں بھی لیجایا جا ئے گا اس موقع پر پریس کانفرنس میں کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید کھمم سئنیر کانگریس قائد چھوٹے بابا کے علاوہ کھمم کارپوریٹرس بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button