جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نظام آباد میں ریونیو انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

نظام آباد _ 12 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے اینٹی کرپشن بیورو  کے افسران نے جمعرات کی دوپہر نظام آباد شہر میں  تحصیلدار کے دفتر میں ایک ریونیو انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔

 

ریونیو انسپکٹر مسالا راجو نے نظام آباد کمارگلی علاقہ کے  راما راجو نامی شخص کی زمین کو ممنوعہ فہرست سے نکالنے کے لیے 8 ہزار روپے رشوت طلب کی۔ متاثرہ نے براہ راست اے سی بی حکام سے رابطہ کیا۔ حکام کی ہدایت کے مطابق جمعرات کو راما راجو 8 ہزار روپے لے کر  تحصیل آفس میں ریونیو انسپکٹر راجو کے پاس گیا اور رقم اس کے حوالے کر دی۔

 

اس عمل میں وہاں موجود ایک پرائیویٹ شخص  ہریش کمار نے بھی ریونیو انسپکٹر کی مدد کی۔ فوری طور پر اے سی بی کے افسران نے دھاوا کیا اور دونوں افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ آر آئی راجو اور اس کے ساتھی ہریش کمار کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button