جنرل نیوز

نظام آباد کے پھولانگ میں ہیلپ ویلفیر اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی نظام آباد کے تعاون سے مفت ہیلت کیمپ

نظام آباد:29/ ڈسمبر (ای میل)ندیم احمد نائب صدر ہیلپ ویلفیر اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی (رجسٹرڈ) کی زیر نگرانی محلہ پھولانگ میں آج عام ہاسپٹل کی جانب سے مفت میگا ہیلت کیمپ منعقد کیا گیا اس کیمپ میں ڈاکٹر ایم اے فیروز فاؤنڈر چیرمین و منیجنگ ڈائریکٹر نے خود حصہ لیتے ہوئے مریضوں کا معائنہ کیا۔ مفت میگا ہیلت کیمپ سے کثیر تعداد میں علاقہ کے مرد و خواتین نے رجوع ہوتے ہوئے استفادہ کیا۔ مریضوں کو معائنہ کے بعد عام ہاسپٹل انتظامیہ کی جانب سے مفت ادویات فراہم کی گئی۔ کیمپ کے کامیاب انعقاد میں ہیلپ ویلفیر اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی کے ذمہ داروں نے اہم رول ادا کیا۔ ڈاکٹر ایم اے فیروز فاؤنڈ چیرمین و ایم ڈی ہیڈ آف انستھسالوجی اینڈ کریٹیکل کیر سنٹر نے عوام الناس سے خواہش کی کہ وہ فوری عام ہاسپٹل کا فیملی ہیلت کارڈ گیارہ سو روپیہ(1100/-) دے کر ہمارے ہاسپٹل سے حاصل کریں۔کارڈ ہولڈر اور ان کے فیملی کے 5 ممبر جملہ 6 افراد کا بلاکسی معاوضہ تشخیص مفت رہے گی جس کی مدت اور میعاد ایک سال رکھی گئی خواہ اس فیملی کے چھ افراد سال میں جتنی مرتبہ مشورہ کے لے رجوع ہوں ان کے لے کوئی فیس نہیں لی جاے گی۔عام ہاسپٹل میں 24 گھنٹے علاج کی خدمات پیش کی جارہی ہے۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کا معائنہ اور علاج کریں گے۔ انتظامیہ عام ہاسپٹل نے عوام الناس سے خواہش کی کہ وہ تمام امراض کے علاج کیلئے عام ہاسپٹل کی خدمات سے استفادہ کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے ہاسپٹل کے لینڈ فون نمبر 08462-222999 اور سیل نمبر 7207151391 پر ربط پیدا کریں۔ محلہ پھولانگ کے الماس گیسٹ ہاؤز میں مفت ہیلت کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پرقدرت اللہ خان اقبال پٹیل صدر مدینہ مسجد و قبرستان پھولانگ فلاحی کمیٹی، یوسف خان مظہر پٹیل سابق کارپوریٹر و جنرل سکریٹری ضلع مجلس، ارشد پاشاہ انچارج کوآپشن ممبر مجلس، ایوب احمد قائد کانگریس، محمد اکبر قائد مجلس، میا ں بھائی قریشی، محمد رضوان و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button