تلنگانہ

متھوٹ فینانس کی جانب سے بیوہ ماؤں کو لڑکیوں کی شادی کے لئے 50 ہزار روپے کی امداد _ 25 دسمبر امداد حاصل کرنے کی آخری تاریخ

حیدرآباد _ 20 دسمبر ( اردولیکس) گولڈ لون فراہم کرنے والی مشہور کمپنی متھوت فینانس نے  بیواؤں اور ان کی بیٹیوں کی شادیوں کے لیے مالی اعانت کی اسکیم  ویواھا سنمانم شروع کی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت ، بیوہ ماؤں کو ان کی بیٹیوں کی شادی کے لیے ہر سال  مالی مدد فراہم کی جاتی ہے ۔ مستحقین کو 50 ہزار روپے کی امداد ملے گی۔

متھوٹ فینانس کے سی ایس آر کے سربراہ بابوجن ملائیل نے کہا کہ  بنگلور، حیدرآباد، مدورائی، منگلور، ممبئی، کولکتہ اور دہلی جیسے ہر شہر سے 80 افراد کا انتخاب کیا جائے گا۔ مستحقین کی ماہانہ آمدنی 10 ہزار روپے سے کم ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ متھوٹ کی شادی کی اسکیم کے منصوبے کے لیے پہلے ہی 40 لاکھ روپے کی گرانٹ مختص کی گئی ہے۔ عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 25 دسمبر کی شام 5.30 بجے سے پہلے زونل آفس 3-6-2/1/1، دوسری منزل، گرینڈ پاس رائل مینشن، حمایت نگر یا 03602 92880  پر رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button