کل ہند اورماہانہ طرحی مشاعرہ

حیدرآباد: ادارہ ادب اسلامی ھند شہر حیدرآباد کا ماہانہ طرحی مشاعرہ ان شااللہ 16، جنوری بروز اتواررات ساڑھے آٹھ بجے بمقام اسلامک سنٹرچھتہ بازار حیدرآباد پر منعقد ہوگا۔طرح ” زخم کو پھول تو صرصر کو صبا کہتے ہیں ”۔ قافیہ ”ادا ، خطا ، سزا ” وغیرہ ہو گا۔ اور ردیف ”کہتے ہیں ” ہو گی۔ صدارت ممتاز شاعر جناب محبوب خان اصغرفرمائیں گے۔ مدعو شعراء اورباذوق سامعین سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔
کل ہند مشاعرہ
ادارہ ادب اسلامی ھند شہر حیدرآباد کا سالانہ ایوارڈ فنکشن و کل ہند مشاعرہ ان شااللہ25، جنوری بروز منگل شام آٹھ بجے شام اردو گھر مغلپورہ،حیدرآبادپر زیر صدارت جناب حامد محمد خان (امیر حلقہ جماعت اسلامی ھند حلقہ تلنگانہ) منعقد ہو گا۔جس میں ہندوستان کے مختلف علاقوں، اضلاع اور مقامی ممتاز شعرا اپنا کلام سنا ئیں گے۔باذوق سامعین سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔