جرائم و حادثات

شادی کے لئے ماں باپ کی مالی مشکلات اور پریشانیوں کو برداشت نہ کرتے ہوئے نوجوان لڑکی نے کرلی خودکشی _ تلنگانہ کے میٹ پلی میں افسوسناک واقعہ

جگتیال _ 15 فروری ( اردولیکس) شادی کے لئے ماں باپ کی مالی مشکلات اور پریشانیوں کو برداشت نہ کرتے ہوئے ایک نوجوان لڑکی نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے میٹ پلی ٹاون میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق میٹ پلی ٹاون کے سائی رام کالونی کا رہنے والا بھاسکر پیشہ سے مزدور تھا اس کو ایک بیٹی  اور ایک بیٹا تھا 22 سالہ بڑی بیٹی مونیکا کی شادی کے سلسلے میں بھاسکر اور اس کی بیوی کافی پریشان تھے گزشتہ ایک سال سے مونیکا کی شادی کے لئے رشتہ دیکھ رہے تھے لیکن جہیز اور شادی کے اخراجات کو ادا کرنے سے یہ جوڑا پریشان تھا ماں باپ کی مالی مشکلات اور شادی کی پریشانی کو برداشت نہ کرتے ہوئے مونیکا نے آج اپنے مکان میں اس وقت پھانسی لے لی جب مکان میں وہ تنہا تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button