نیشنل

اتر پردیش میں جنگل راج انتہا کو پہنچ گئی ہے، ہلاکتوں کی فوری طور پر اعلیٰ سطحی انکوائری کی ضرورت: ایس ڈی پی آئی

نئی دہلی۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے اتر پردیش کے حالیہ انکاؤنٹر ہلاکتوں کے تناظر میں جاری کردہ اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ سابق ایم پی عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف احمد (سابق ایم ایل اے) کا پولیس حراست میں قتل لاقانونیت اور یوپی حکومت کی مکمل ناکامی پر سوال اٹھاتا ہے۔ اسی طرح اتر پردیش پولیس کے ہاتھوں عتیق احمد کے بیٹے اسد احمد اور غلام محمد کے قتل نے قانون اور عدلیہ پر شہریوں کے اعتماد کو متزلزل کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس بات کی منصفانہ تحقیقات کی ضرورت ہے کہ شوٹر سابق ایم پی اور ایم ایل اے کو قتل کرنے کے اتنے قریب کیسے پہنچے جب کہ وہ عدالتی حکم پر پولیس کی مکمل حفاظت میں تھے۔ ان حالات کو جاننے کیلئے غیرجانبدارانہ اور قابل بھروسہ جانچ کی ضرورت ہے جن کی وجہ سے یوپی میں پولیس کی بڑی تعداد میں فائرنگ کے واقعات معمول کے مطابق ہوتے ہیں۔پولیس کو اسد اور غلام کو انکاؤنٹر میں مارنے کا اختیار دینا اور انہیں بغیر کسی منصفانہ ٹرائل اور جرم ثابت کئے بغیر ہلاک کرکے سزا دینا ان سب کی بھی جانچ ہونی چاہئے۔ ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر ایڈووکیٹ شرف الدین احمد نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوپی میں سی ایم یوگی کی سرپرستی میں ہونے والی یہ ہلاکتیں عام طور پر طویل عرصے سے کئی شکوک و شبہات کو جنم دیتی رہی ہیں۔ انکاؤنٹر کے ذریعے ہونے والی ہلاکتیں عدالتوں اور عدالتی نظام کو بے معنی کر دیتی ہیں۔ جمہوریت میں پولیس کو جج اور ایگزیکٹو کے طور پر کام کرنے اور ضرورت سے زیادہ کام کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

میڈیا رپورٹس کے پیش نظر عوامی تاثرات اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔پہلی نظر میں انکاؤنٹر فرضی اور ایک منصوبہ بند سیاسی قتل لگتا ہے، جبکہ عتیق احمد اور اس کے بھائی پر حملہ اور اس کے بعد قاتلوں کی جانب سے بہادی کی چمک پیدا کرنے کے ویڈیو کلپس بی جے پی حکومت کے تحت چلنے والی ریاست میں امن و امان کی صورتحال میں حکومت، پولیس انٹلی جنس کی مکمل ناکامی کی روشن مثال ہے اور گرفتار افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مکمل ناکامی دکھائی دے رہی ہے۔ ان حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل تحقیقات کی اشد ضرورت ہے کہ کسی بھی پولیس اہلکار کو قریب ترین رینج سے ہونے والی فائرنگ کے دوران کوئی شدید چوٹ نہیں آئی جیسا کہ دکھایا گیا ہے۔ سابق ایم پی اور ایم ایل اے کے قتل کے گھناؤنے جرم کے مجرموں کواور قاتلوں کو روکنے یا انہیں بے اثر کرنے کے لیے کوئی فائر نہیں کرکے بہادری کے ساتھ ہتھیار ڈالنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ ریاست میں قانون کی حکمرانی کے مفادات میں ہے کہ مبینہ طور پر جڑے ہوئے تینوں مجرمانہ واقعات کو عدالتی تحقیقات کے لیے جوڑ دیا جائے جس میں امیش پال کا قتل، اسد اور غلام کا انکاؤنٹر اور سابق ایم پی اور ایم ایل اے کے قتل شامل ہوں۔

نیز غیر معمولی نگرانی کے تحت عدالتی انتظامات کے ذریعے پوچھ گچھ کی جائے۔ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کی موجودگی میں قتل کے ساتھ ساتھ پولیس کے ذریعہ دو افراد کے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کی جائے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button