فیس بک کا نام ہوگیا تبدیل

نئی دہلی:فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے جمعرات کو ایک بڑا اعلان کیا۔ اس اعلان میں فیس بک کا نام بدل کر” میٹا "کر دیا گیا ہے۔ اس کا اعلان کمپنی کے کنیکٹ ایونٹ میں کیا گیا۔ اس دوران فیس بک کی جانب سے ٹوئٹر پر لکھا گیا ’’فیس بک کا نیا نام میٹا ہوگا۔ میٹا میٹاورس بنانے میں مدد کرے گا۔ ایک ایسی جگہ جہاں ہم کھیلیں گے اور 3D ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑیں گے۔ سماجی مصروفیت کے اگلے باب میں خوش آمدید۔” فیس بک کی جانب سے 15 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ فیس بک کا نام اب میٹا کر دیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں میٹا کا لوگو بھی جاری کیا گیا ہے۔ META لوگو کو