نیشنل

کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ درج‌ کیا جائے۔ حیدرآباد‌ کی‌ عدالت‌ کا حکم

حیدرآباد: حیدرآباد کی ایک عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف متنازعہ ریمارکس کرنے پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وکیل کرم کومی ریڈی نے نامپلی کی عدالت میں ایک نجی درخواست داخل کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ ہندوستان کی آزادی پر کنگنا رناوت کے ریمارکس نے نہ صرف انھیں بلکہ ملک کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ کرم کی شکایت پر سماعت کے بعد عدالت نے سیف آباد پولیس کو آئی پی سی کی دفعہ 504 اور 505 کے تحت مقدمہ درج کرکے بس‌معاملے‌کی تحقیقات کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button