انٹر نیشنل

کینیڈا میں ایک اور خالصتانی لیڈر سکھدل سنگھ کا بے ہیمانہ قتل

کینیڈا میں ایک اور خالصتانی لیڈر کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ خالصتان دہشت گرد ارشدیپ سنگھ عرف ارشا ڈالا کا حامی  سکھدل سنگھ کینیڈا کے ونی پیگ میں مارا گیا۔  ذرائع نے بتایا کہ چہارشنبہ کی رات  گینگ وار کے  تصادم میں اس کی موت ہوئی۔

اے کیٹیگری کے گینگسٹر سکھدل سنگھ کا تعلق پنجاب کے ضلع موگا سے ہے۔ 2017 میں وہ جعلی دستاویزات پر بھارت سے کینیڈا فرار ہو گیا۔ تب سے وہ کینیڈا میں مقیم تھا  اور خالصتان کے حامی سرگرمیوں میں حصہ لے رہا تھا ۔ وہ دہشت گرد ارشدیپ ڈلہ کا قریبی ساتھی تھا ۔ این آئی اے کا ماننا ہے کہ اس کے انتہائی مطلوب مجرموں کے ساتھ تعلقات تھے ۔ وہ ان 43 غنڈوں میں سے ایک ہے جن کے کینیڈا میں خالصتان دہشت گرد تنظیم سے روابط ہیں۔

واضح رہے کہ خالصتان دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجار اس سال جون میں مارا گیا تھا۔ حملہ آوروں نے نجار کو بے دردی سے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ تاہم کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس کے قتل کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی جنگ چھڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button