نیشنل

نئے سال کے موقع پر جموں و کشمیر کی مندر میں بھگدڑ مچ گئی _ 12 بھکت ہلاک _ درجنوں زخمی

نئے سال کے موقع پر جموں و کشمیر کی مندر میں بھگدڑ مچ گئی _ 12 بھکت ہلاک _ درجنوں زخمی

ئی دہلی _ 1 جنوری ( اردو لیکس) نئے سال کے موقع پر جموں و کشمیر میں افسوسناک واقعہ  پیش آیا۔ ماتا ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ مچ گئی۔ اس واقعہ میں 12  بھکت ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔ اس کی تصدیق ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ نے کی۔ پولیس نے زخمیوں کو مقامی ہاسپٹل پہنچا دیا۔ مرنے والوں کی شناخت دہلی، ہریانہ، پنجاب اور جموں و کشمیر کے افراد کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ واقعہ صبح تقریباً 2.45 بجے پیش آیا۔ جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 

بھگدڑ اس وقت مچ  آئی جب نئے سال کے موقع پر مندر میں خصوصی پوجا کے لیے بھکتوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی تھی۔ بہت سے بھکت مندر میں بغیر اجازت کے داخل ہوگئے جس  کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔  یہ حادثہ تریکوٹہ پہاڑیوں کے باہر گیٹ نمبر 3 پر پیش آیا ۔

 

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، جنہوں نے فوراً حادثہ کے مقام پر پہنچ گئے اس واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے وزیر اعظم مودی اور  وزیر داخلہ امیت شاہ کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ مرنے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مندر بورڈ زخمیوں کے علاج کا خرچ برداشت کرے گا۔  مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن نمبرز قائم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button