دلیپ کمار ہاسپٹل سے ڈسچارج

ممبئی _ افسانوی اداکار دلیپ کمار ہاسپٹل سے ڈسچارج ہوگئے۔دلیپ کمار کے قریبی دوست فیصل فاروقی نے دلیپ کمار کے ٹیوٹر اکاونٹ کے ذریعہ اس بات کی اطلاع دی ۔فیصل فاروقی نے بتایا کہ دلیپ کمار کی طبیعت ٹھیک ہوگئی ہے اور وہ سب کی دعاؤں سے آج ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیے گئے ہیں

سانس لینے میں تکلیف محسوس ہونے پر دلیپ کمار کو 6 جون کو ممبئی کے ہندو جہ ہاسپٹل میں بھرتی کیا گیا تھا جہاں ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن  کا پتہ چلنے پر چھوٹی سرجری کی گئی اور انفیکشن کو نکال دیا گیا تھا