بزنس

پیان کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کے لئے صرف 4 دن باقی _ اس کے بعد پیان کارڈ غیر کارکرد !

حیدرآباد _ 26 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) اگر آپ نے ابھی تک اپنے پیان کارڈ (پرماننٹ اکاؤنٹ نمبر) کو اپنے آدھار کارڈ سے لنک نہیں کیا ہے تو یہ کام فوری طور پر کروائیں ، کیونکہ پیان سے آدھار کو لنک کرنے کی آج یعنی 30 ستمبر  2023 آخری تاریخ ہے۔ پین کارڈ اگر آپ کے آدھار سے منسلک نہیں ہوگا تو آپ کو 10  ہزار روپے تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آپ نے اگر 30 ستمبر تک پیان کارڈ اور آدھار کارڈ کو لنک نہیں کرایا تو آپ کی پریشانیاں بڑھ سکتی ہیں ۔ ایسا نہیں کرنے پر آپ کا پیان کارڈ بے کار ہوسکتا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر آپ کا پیان کارڈ آدھار کارڈ سے لنک نہیں ہے تو یکم اکتوبر سے بے کار ہوجائے گا

قبل ازیں، مرکزی حکومت نے کئی مرتبہ آدھار سے پیان کو لنک کرنے کی معیاد میں توسیع کی ہے، تاہم اب ایسا نہ ہونے کی صورت میں جرمانہ عائد کرنے کا التزام کیا ہے۔ وہیں کارڈ ہولڈر کے پین کو بھی غیر فعال کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مارچ 2021 کو لوک سبھا میں فینانس بل 2021 منظور کیا گیا تھا، جس میں انکم ٹیکس قانون، 161 میں نئی دفعہ 234 ایچ کے تحت نیا التزام کیا گیا ہے کہ پین کارڈ سے آدھار کے لنک نہیں ہونے کی صورت میں اب کسی بھی شخص کو زیادہ سے زیادہ ایک ہزار تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس شخص کا پیان بھی غیر فعال ہو جائے گا۔ پین کارڈ کے غیر فعال ہونے کی وجہ بھی کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انکم ٹیکس کی دفعہ 139 اے اے (2) میں کہا گیا ہے کہ ہر شخص، جس کے پاس یکم جولائی 2017 کو پین کارڈ تھا یا وہ آدھار کارڈ بنوانے کے اہل تھے اسے پیان کارڈ کو آدھار سے لنک کرنا ہوگا۔ وہیں جن کے پاس آدھار کارڈ ہے، انہیں اپنے ریٹرن میں پیان الاٹمنٹ کے فارم میں اپنا آدھار نمبر ٹیکس افسران کو فراہم کرنا لازمی ہوگا

متعلقہ خبریں

Back to top button