جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں بائیک ریسنگ اور اسٹنٹس، 6 بچے پکڑے گئے

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں عوامی مقامات پر بائیک ریسنگ اور کرتب بازی کرنے والے 6 بچوں کو پولیس نے پکڑ لیا۔ سعیدآباد، ملک پیٹ اور چنچل گوڑہ علاقوں میں لڑکوں کی جانب سے سڑکوں پر بائک ریسنگ اور کرتب بازی کی جارہی تھی۔ لڑکے لاپرواہی سے گاڑی چلارہے تھے اور کرتب دکھا رہے تھے۔ وہ اس طرح کی حرکتیں مقبولیت کیلئے سوشل میڈیا یعنی انسٹاگرام، فیس بک اور یو ٹیوب پر پوسٹ کر رہے تھے۔ کمشنرز ٹاسک فورس نے  سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اس طرح کی حرکتوں میں ملوث لڑکوں کو پکڑ لیا گیا۔ ان بچوں کے ماں باپ اور ذمہ داروں کو بھی پولیس نے نوٹس جاری کی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button