ممبئی میں شدید بارش _ مٹی کے تودے گرنے سے 11 افراد ہلاک

ممبئی _ ممبئی کے واشی ناکہ _ چیمبور میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شدید بارش کی وجہ سے اس علاقہ میں مکانات پر مٹی کے تودے گرنے سے چھتیں گر گئیں۔ اس حادثے میں گھروں میں رہنے والے 11 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مقامی افراد سے اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف اہلکار موقع پر پہنچے اور ملبہ  کے نیچے پھنسے ہوئے بہت سے لوگوں کو بچایا۔ حکام نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔