نیشنل

” ہندوستان میں سماجی۔مذہبی گروپس کے موقف“ پر مانو میں سمینار

حیدرآباد، 25ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، شعبہ معاشیات اورانڈین انسٹی ٹیوٹ آف دلت اسٹڈیز (آئی آئی ڈی ایس)، نئی دہلی کے اشتراک سے ”بھارت @ 75 اور ہندوستان میں سماجی-مذہبی گروپس کے موقف“ کے موضوع پر 26 ستمبر 2022 کوآئی ایم سی پروویو تھیٹر ، مانو میں صبح 10 بجے ایک روزہ سمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈیموکریسی 2022 پر ڈائیلاگ سیریز کے تحت یہ دوسرا ڈائیلاگ ہے۔

سیمینار کا موضوع موجودہ تحقیق اور عوامی پالیسی کی تشکیل کے لیے اہم ہے۔پروفیسر فریدہ صدیقی، ڈین اسکول آف آرٹس اینڈ سوشیل سائنسز وکوآرڈینٹر سمینار کے بموجب پروفیسر سکھادیو کے تھورٹ، چیئرمین، آئی آئی ڈی ایس، نئی دہلی و سابق صدر نشین ، یو جی سی ”بین گروہی عدم مساوات اب بھی کیوں ہےں؟“ کے موضوع پر کلیدی خطبہ دیں گے۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن کریں گے۔

پروفیسر فریدہ صدیقی خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی۔اس موقع پرر سیمینار کے شریک کوآرڈینیٹڑ ڈاکٹر کے ایم ضیاءالدین کی تصنیف کردہ کتاب "ریڈنگ مینارٹیز ان انڈیا: فارمز اینڈ پرسپیکٹیو(ہندوستان میں اقلیتوں کا مطالعہ:اشکال اور نکاتِ نظر)” کی رسم اجرا بھی کی جائے گی۔

پروفیسر سکھادیو تھوراٹ اختتامی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ سیمینار میں کُل تین سیشن ہوں گے جن کی صدارت پروفیسر ونود جیراتھ، پروفیسر دانش معین، پروفیسر افروز عالم اور پروفیسر شاہد رضا کریں گے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button