جناب عبدالرحیم مسلیار بدرالدین ، کیرالہ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر

نئی دہلی _ ہندوستانی آئین  کی دفعہ 224 کی شق (1) میں دیے گئے اختیار کا استعمال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے جناب عبدالرحیم مسلیار بدرالدین کو اپنے دفتر کی ذمہ داری سنبھالنے کی تاریخ سے دو سال کی مدت کے لیے کیرالہ ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا۔ محکمہ انصاف، وزارت قانون و انصاف نے آج سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔