اداکارہ روینہ ٹنڈن کی جانب سے 400 آکسیجن سلنڈرس دہلی روانہ

ممبی_ معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن  بھی کوویڈ  کے خلاف لڑائی میں حصہ لے رہی ہے۔ آکسیجن سلنڈرس کو رودرا فاؤنڈیشن کے تعاون سے دہلی کے ایک اسپتال میں فراہم کیے ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پلیٹ فارم پر اسپتال میں موصول ہونے والے آکسیجن سلنڈر شیئر کیے۔ ‘جیسے سمندر میں پانی کی قطرہ .. تھوڑی مدد۔ مجھے امید ہے کہ کچھ اس کی ضروریات کو پورا کریں گے۔ ‘ انہوں نے اپنی ٹیم کو کہا کہ وہ مزید 400 سلنڈروں کو ضرورت مند اسپتالوں میں فراہم کریں۔