مجلس کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل ہیک ہونے کے چند گھنٹوں بعد بحال

حیدرآباد:مجلس اتحاد المسلمین کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل جو  ہیک کرلیا گیا تھا چند گھنٹوں میں بحال ہوگیا اتوار کی دوپہر ہیکرس نے اے آئی ایم آئی ایم  ہینڈل کا نام تبدیل کر کے ایلن مسک کر دیا تھا  اور ڈی پی پر بھی ایلن مسک ہی کی تصویر نظر آ رہی ہے۔ لیکن ٹیوٹر اکاونٹ بحال ہونے کے بعد پتنگ کے نشان پر مشتمل اکاونٹ شروع ہوگیا۔واضح رہے کہ ایلن مسک برقی گاڑی تیار کرنے والی امریکی کمپنی ’ٹیسلا‘ کے مالک ہیں۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے جس ٹوئٹر ہینڈل کو ہیک کیا گیا تھا اس کے 6 لاکھ 78 ہزار کے قریب فالوورس ہیں اور یہ اکاؤنٹ سال 2010 میں بنایا گیا تھا۔ ہیک ہونے کے بعد ٹویٹرہینڈل سے کوئی قابل اعتراض ٹویٹ نہیں کئے گئے۔