جرائم و حادثات

آندھراپردیش:پٹاخوں کی دکانات میں لگی بھیانک آگ 2 افراد زندہ جل گئے

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں پٹاخوں کی دکانات میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں دو افراد زندہ جل گئے۔ وجئے واڑہ کے گاندھی نگر جم خانہ گراؤنڈ میں دیوالی کے پیش نظر پٹاخوں کی دکانات لگائی گئی تھیں۔ آج صبح ایک دکان میں پٹاخے پھٹ پڑے جس کے نتیجہ میں دکان میں اچانک آگ لگ گئی او آگ نے متصل دو دکانوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ فوری طورپرمرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی سمجھا جاتا ہے کہ مرنے والے پٹاخوں کی دکانات پرکام کرنے والے ملازمین تھے۔ فائرانجنوں کو طلب کرکے کافی جد وجہد کے بعد آگ بجھائی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button