نیشنل

اکھلیش یادو کے ارکان خاندان کورونا سے متاثر

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے احتیاطی اقدام کے طور پر اگلے تین دنوں کے لیے عوامی تقریبات سے دورہنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کے خاندان کے کچھ افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اکھلیش نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ ان کے خاندان کے بعض افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے وہ احتیاطی تدابیر کے طور پر تین دن تک عوامی پروگراموں میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ واضح رہے کہ ان کی شریک حیات اورخاندان کے دیگرافراد کے کورونا سے متاثرہونے کےبعد اکھلیش یادو نے تین دن تک الگ تھلگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button