نیشنل

جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹرحادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ راج ناتھ سنگھ کو پیش۔ بتائی حادثہ کی وجہہ

نئی دہلی: فضائیہ نے دفاعی عملہ کے سربراہ کے ہیلی کاپٹرحادثہ کی تحقیقات کی رپورٹ کے بارے میں آج وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کو تفصیلی رپورٹ پیش کردی۔ دفاعی افواج کی تینوں شاخوں کی تحقیقات یررپورٹ میں حادثہ کی وجوہات بتائی گئی ہیں اور مستقبل میں وی آئی پیز کی ہیلی کاپٹرپروازوں کیلئے سفارشات بھی پیش کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گزشتہ ماہ گھنے بادلوں میں پھنسے کی وجہ سے اچانک گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں کسی تکنیکی خرابی یا تخریب کاری کی سازش نہیں تھی اس حادثے کی تحقیقات کے لیے قائم کورٹ آف انکوائری نے آج وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو پیش کی گئی رپورٹ میں یہ بات بتائی۔ 8 دسمبر کو کنور کے نزدیک اس حادثے میں جنرل راوت، ان کی اہلیہ اور 12 دیگر فوجی مارے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button