نیشنل

  حیدرآبادکی پہلی مسلم خاتون پائلٹ سلوی فاطمہ کا مریم مرزا محلہ لائبریری کی ممبرطالبات سے خطاب۔ عزم مصصم،بلند حوصلوں کے ساتھ آگے بڑھنے کی دی ترغیب

اورنگ آباد ۷/ مارچ ۔ بلند عزائم اور عزم مصصم ہوتو کوئی بھی منزل دشوار نہیں ہے۔زندگی میں کچھ کردکھانے کے لیے،اپنے خوابوں کو پوراکرنے کے لیے سخت محنت،سچی لگن اور منزل و مقصد پر فوکس کرنا ضرو ری ہوتاہے۔ لڑکیاں ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنواسکتی ہیں۔اعلی تعلیم کے بہت سارے مواقع اور میدان ہیں ہمیں ان کا صحیح علم اورصیحح وقت میں رہنمائی و رہبری مل جائیں تو لڑکیاں بہت کچھ کرسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کیپٹن سلوی فاطمہ نے ۸/مارچ عالمی یوم ِخواتین کی مناسبت سے حیدر آباد کی پہلی مسلم خاتون پائلٹ سیدہ سلوی فاطمہنے شہر میں جاری تحریک مریم مرزامحلہ محلہ لائبریری کے تحت جاری ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام بچوں کی لائبریری بائجی پورہ گلی نمبر 20کی طالبات کے عالمی یومِ خواتین کی مناسبت منعقدہ خصوصی پروگرام میں کیا۔

واضح رہے کہ سلوی فاطمہ کا اورنگ آبادشہرمیں کوہ نورایجوکیشنل سوسائٹی خلد آباد کی جانب سے استقبالیہ رکھاگیاتھا۔کالج کے صدر ڈاکٹر مظہر خان اور ریڈاینڈلیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی کی خصوصی دعوت پر کیپٹن سلوی فاطمہ اورنگ آباد تشریف لائی تھیں۔

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام لائبریری پر امریکہ میں مقیم ہندوستانی نژادڈاکٹرشفیق کے ہاتھوں سلوی فاطمہ کا استقبال کیاگیا۔ڈاکٹر شفیق احمد (صدر سہارا انسیٹیوٹ)نے لڑکیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہوں لڑکیوں اور خواتین کو باختیار وخودکفیل بنانے کے لیے قلب شہر میں بڈی لین علاقہ میں تمام سہولیات سے آراستہ ادارہ شروع کیا ہے جہاں مفت میں مختلف کورسیس چلائے و سکھائے جاتے ہیں مریم مرزا محلہ لائبریری کی طالبات اس سے استفادہ کرسکتی ہیں۔

پروگرام کے شروعات میں مرزا ابوالحسن علی نے مشن مریم مرزا کا تعارف کراتے ہوئے کہاکہ شہر و اطراف میں اس وقت محلہ محلہ لائبریری تحریک کے تحت ۲۳ بچوں کی لائبریریاں جاری ہیں اور ان سے ہزاروں گلی محلوں،غریب ومِزدوروں کے بچے مستفیدہورہے ہیں۔تحریک کی محریک مرزا مریم اور نشاط ترنم نے یومِ خواتین پر اپنے خیالات کا اٖظہار کیا۔

الہدی اردو ہائی اسکول کی معاون صدر معلمہ سیدہ نسرین قادری نے طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح سلوی فاطمہ نے ایک مشکل ترین کورس کو مکمل کیا اور وہ آج حیدرا ٓباد کی پہلی مسلم خاتون پائلٹ بن گئیں وہ بھی حجاب میں رہ کرہوائی جہاز چلاتی ہیں۔اس موقع پر لائبریری کی ممبر طالبات کو خواتین کے حقوق سے متعلق کتابیں و رسائل تقسیم کیے گئے۔ مرزا ابوالحسن علی کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button