ممبئی میں عمارت گرنے سے 9 افراد ہلاک

ممبئی _  ممبئی کے مالاڈ ویسٹ  علاقے میں نیو کلکٹر کمپاؤنڈ میں چہارشنبہ کی رات ایک رہائشی عمارت گر گئی۔بارش کی وجہ سے عمارت منہدم ہوگئی۔جو خستہ حالت میں تھی اس واقعے میں9 افراد ہلاک ہوگئے ۔ مزید آٹھ زخمی ہوئے ہیں جن کا اسپتال میں  علاج کیا جارہاہے ۔ اطلاع ملنے کے ساتھ ہی عہدیدار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کو انجام دیا۔ خواتین اور بچوں سمیت مزید 15 افراد کو بچایا گیا اور انہیں دیگر محفوظ علاقوں میں منتقل کردیا گیا۔ برہمنمبائی میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ قریبی دو عمارتیں بھی ناکارہ حالت میں تھیں اور ان کے مکینوں کو بھی وہاں سے نکال کر مسمار کردیا گیا ہے۔

ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو بچانے کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس واقعے پر ، وزیر اسلم شیخ نے کہا کہ شدید بارش کی وجہ سے عمارت منہدم ہوگئی۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔   ملبے کے نیچے پھنس جانے والوں کو نکالنے کے لئے ملبہ ہٹانے کے کام جاری ہیں۔