نیشنل

تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سمنٹ کی قیمت میں اضافہ

حیدرآباد: دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سمنٹ کمپنیوں نے فی 50 کلو تھیلے پر 20-30 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ سمنٹ کی قیمتیں گزشتہ 2 ماہ سے اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں۔ سیمنٹ کمپنیاں، جنہوں نے پہلے قیمتوں میں اضافہ کیا تھا،طلب میں کمی پر دسمبر کے اوائل میں قیمتوں میں 20-40 روپے فی 50 کلو کی کمی کردی تھی۔ ڈیلرز نے کہا کہ کمپنیوں نے حال ہی میں قیمتیں بڑھا دی ہیں کیونکہ دسمبر کے وسط سے سمنٹ کی فروخت میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے۔ قیمتوں میں اضافہ کے بعد دونوں ریاستوں میں سمنٹ کی قیمت برانڈ اور علاقہ کے لحاظ سے 300-350 روپے کے درمیان ہوگئی ہے۔ وجئے واڑہ میں ایک ڈیلر نے کہا کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاستوں میں سمنٹ کی فروخت میں اضافہ ہوتاجارہاہے، خاص طور پر اے پی میں جہاں حکومت ہاؤسنگ اسکیم کے سلسلے میں سمنٹ خرید رہی ہے۔ حیدرآباد کی ایک سمنٹ کمپنی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ فروخت کا میں اضافہ ہورہاہے کیونکہ تلنگانہ میں تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی پیداہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button