چھوٹا راجن کورونا سے صحت یاب _ جیل منتقل

نئی دہلی _ انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگیا ہے اور دہلی کے ایمس ہاسپٹل سے اسے آج ڈسچارج کردیا گیا ہے جیل حکام نے چھوٹا راجن کو ہاسپٹل سے سخت ترین سیکورٹی انتظامات میں تہاڑ جیل منتقل کردیا ہے جیل میں مقید چھوٹا راجن کو کورونا ہونے کے بعد 25 ،اپریل کو ایمس ہاسپٹل میں علاج کے لئے منتقل کیا گیا تھا