نیشنل

چیف منسٹر تلنگانہ کی کمیونسٹ پارٹیوں کے قائدین سے ملاقات۔قومی سیاست پر تبادلہ خیال

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پرگتی بھون میں آج بائیں بازو جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کی۔ سی پی ایم اور سی پی آئی قائدین کے ساتھ انہوں نے علیحدہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ کیرالا کے چیف منسٹر پنا رائی وجین،سی پی ایم کے قومی جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری سے انہوں نے دوپہر میں ملاقات کی۔ بعد ازاں انہوں نے سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ اور سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری چاڑا وینکٹ ریڈی سے ملاقات کی۔ اطلاعات ہیں کہ ان کے درمیان مرکزی حکومت کی پالیسوں اور قومی سیاست پر بات چیت ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button