نیشنل

قرض لینے والوں کو ریکوری ایجنٹس ہراساں نہ کریں اوردھمکی نہ دی جائے: آربی آئی

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا نے مالی اداروں سے کہا ہے کہ قرض کی وصولی سے متعلق ایجنٹوں کو قرض وصول کرنے کے سلسلے میں کسی بھی قرض دار کو زبانی یا جسمانی طور پر ہراساں یا خوفزدہ نہیں کرنا چاہئے۔ RBI نے مزید صلاح دی ہے کہ قرض کی وصولی کرنے والے ایجنٹوں کو قرض دار کے اہلِ خانہ، ضمانتی اور دوستوں کی ذاتیات میں دخل اندازی یا انہیں کھلے عام بے عزت نہیں کیا جانا چاہئے۔

RBI نے پایا ہے کہ مالی اداروں کے قرض کی حصولی کے ایجنٹ وقتاً فوقتاً انہیں جاری کی گئی ہدایات سے انحراف کرہے ہیں۔ ان ایجنٹوں کے طور طریقوں سے پیدا ہوئی صورتحال پر تشویش کے تناظر میں RBI نے ان ایجنٹوں سے کہا ہے کہ وہ قرض داروں کو صبح 8 بجے سے پہلے اور شام 7 بجے کے بعد فون نہ کریں۔

RBI نے وصولی ایجنٹوں سے موبائل یا سوشل میڈیا کے ذریعے قرض داروں نامناسب Massages بھیجنے یا دھمکی آمیز یا بے نام یا بار بار کال کرنے سے باز رہنے کے لیے کہا ہے۔ ان ہدایات کا اطلاق علاقائی بینکوں، کمرشیل بینکوں، کو-آپریٹیو بینکوں، Non Banking مالی کمپنیوں اور کُل بھارتیہ مالی اداروں پر ہوگا۔

RBI نے خبردار کیا ہے کہ وصولی ایجنٹوں کے ذریعے ان ہدایات کی خلاف ورزی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا نیز اس نے واضح کیا ہے کہ البتہ یہ رہنما خطوط تین لاکھ روپے سالانہ آمدنی والے خاندانوں کو مائکرو Finance یا کسی ضمانت کے بغیر قرض پر لاگو نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button