نیشنل

سلمان خورشید کے خلاف مقدمہ درج کرنے عدالت کا حکم

نئی دہلی: اترپردیش کی مقامی عدالت نے پولیس کوسیںئرکانگریس لیڈروایڈوکیٹ سلمان خورشید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سلمان خورشید کے خلاف ان کی کتاب سن رائز اوور ایودھیا پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ شانتنو تیاگی نے یہ حکم دیا ہے۔ انھوں نے اترپردیش پولیس کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ تین دن کے اندر ایف آئی آر کی نقل عدالت میں جمع کروائی جائے۔ واضح رہے کہ سلمان خورشید پرالزام ہے کہ کتاب کے ایک مخصوص حصہ سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button