نیشنل

سابق چیف منسٹر آندھراپردیش کرن کمار ریڈی کا بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان

حیدرآباد _ 12 مارچ ( اردولیکس) متحدہ آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر نلاری کرن کمار ریڈی بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں ۔ آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد انہوں نے کانگریس سے مستعفی ہو گئے تھے اور اپنی پارٹی بنائی اور صرف آندھرا پردیش میں انتخابات میں مقابلہ کیا تھا ۔ متوقع نتائج نہ ملنے کے بعد وہ دوبارہ کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے..

کرن کمار ریڈی کچھ عرصے سے خاموش ہیں۔ دریں اثناء اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کرن کمار ریڈی کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے کر  دو دن میں بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق تلنگانہ میں انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے کرن کمار ریڈی کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی  ہے۔  خبر ہے کہ کرن کمار ریڈی جو فی الحال حیدرآباد میں مقیم ہیں تلنگانہ بی جے پی کے لئے کام   کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button