تلنگانہ

تلنگانہ میں آج سے بیروزگاروں کی بس یاترا، حکومت کی ناکامیاں عوام کو بتائی جائیں گی

حیدرآباد: الیکشن کمیشن نے ریاست بھر میں آج سے شروع ہونے والے بیروزگاروں کی بس یاترا کو اجازت دے دی ہے۔

 

بس یاترا آج 4 بجے گن پارک سے شروع ہوگی۔ پروفیسر ہرگوپال، کودنڈارام اور ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسرمرلی اس بس کو جھنڈی دکھائیں گے۔ یاترا کنوینرریاض بتایا کہ یہ یاترا اس مہینہ کی 25 تاریخ تک جاری رہے گی۔

 

بتایا گیا ہے کہ 10 روزہ یاترا کے دوران چیف منسٹر کے سی آر کی دس سال کی ناکامیوں کو عوام کے سامنے بیان کیا جائے گا۔ دس روزہ یاترا میں دس سال کے دوران بی آرایس حکومت کی ناکامیوں سے عام کو واقف کروایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button