سابق مرکزی وزیر بلرام نائک پر انتخابات میں مقابلہ کرنے پر پابندی

حیدرآباد _ سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر بلرام نائک کو مرکزی الیکشن کمیشن نے نااہل کردیا ہے۔ انہیں تین سال تک اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ بلرام نائک ، جنہوں نے  2019 کے لوک سبھا انتخابات میں محبوب آباد سے انتخاب لڑا تھا ، انتخابی اخراجات کی تفصیلات مرکزی الیکشن کمیشن کو مقررہ مدت میں جمع کروانے میں ناکام ہوگئے جس پر انھیں نااہل قرار دے دیا گیا ۔اس کے نتیجے میں ، وہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں ، اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے لئے تین سال تک انتخاب لڑنے سے نااہل ہوگئے