سابق مرکزی وزیر اجیت سنگھ کا انتقال

حیدرآباد _سابق  مرکزی وزیر و  راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے سربراہ  اجیت سنگھ کورونا سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 82 سال تھی پچھلے مہینے کی 20 تاریخ کو انھیں کورونا کی  تشخیص ہوئی تھی اس کے بعد سے وہ  ہاسپٹل میں شریک تھے آج علاج کے دوران  ان کا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ سابق وزیر اعظم چرن سنگھ کے بیٹے اجیت سنگھ نے راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے ممبر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ اجیت سنگھ یو پی اے کے دور حکومت میں شہری ہوا بازی کے وزیر تھے۔ اجیت سنگھ 12 فروری 1939 کو اتر پردیش کے میرٹھ میں پیدا ہوئے تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور کئی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے نے اجیت سنگھ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ مودی نے کہا کہ اجیت سنگھ نے مختلف محکموں کی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے نبھایا تھا