جنرل نیوز

حافظ و قاری ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی کی کتاب کو تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کا انعام دوم

حیدرآباد۔ 11 اکٹوبر (پریس نوٹ) تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی جانب سے ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی استاذ شعبہ اردو، آرٹس کالج، عثمانیہ یونیورسٹی کی کتاب ”علامہ شبلی نعمانی کی سوانح نگاریوں کا ادبی وتاریخی جائزہ“ کو برائے سال 2019 ء کے زمرہ تحقیق و تنقید میں انعام دوم مبلغ 8000/-روپئے اور ایک توصیفی سند سے نوازگیا ہے، علاوہ ازیں سال 2020ء کے لئے زمرہ متفرق میں ان کی تصنیف سیرت خلفائے راشدین کو انعام سوم کا مستحق قرار دیا گیا۔ واضح ہوکہ ڈاکٹر محمد نصیر الدین کے قلم سے اب تک 10 کتابیں منظرعام پر آچکی ہیں۔ بالخصوص ان کے سفرناموں ”مصر، میری نگاہوں سے“، ”سمندر کی گود میں“، ”سفر نامہ ترکی“ کو بھی ادبی حلقوں میں پسندیدگی کی نگاہوں سے دیکھا گیا اور تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے انعامات سے نوازا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button