نیشنل

بڑی خبر۔ٹکسٹائلز پرجی ایس ٹی کی شرحوں میں اضافہ کا فیصلہ ملتوی

نئی دہلی: جی ایس ٹی کونسل کی 46 ویں میٹنگ آج نئی دہلی میں مرکزی وزیرفینانس نرملا سیتا رمن کی قیادت میں منعقد ہوئی۔ جی ایس ٹی کونسل نے 46 ویں جی ایس ٹی کونسل میٹنگ میں سفارش کردہ ٹکسٹائلز میں شرحوں کی تبدیلی کے فیصلے کو مؤخر کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس کے نتیجے میں ٹکسٹائلز شعبہ کی موجودہ جی ایس ٹی شرحیں یکم جنوری 2022 کے بعد بھی جاری رہیں گی۔جی ایس کمیٹی سے اس معاملے کو رجوع کیا گیا ہے جو فروری تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی اس کے بعد اضافہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ٹکسٹائلز پرجی ایس ٹی کی شرحوں کو حکومت نے پانچ فیصد سے بڑھا کر12 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی تاجرین مخالفت کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button